اب وہ ہم سے مدد مانگ رہے ہیں، میں نے کہا پہلے تم ان کی چھٹی کرو، پھر ہم سے بات، آصف زرداری کھل کر بول پڑے، واضح پیغام دیدیا

20  دسمبر‬‮  2021

نوابشاہ (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، انہیں کہہ دیا کہ پہلے ان کی چھٹی، پھر ہم سے بات کرو۔ مجھے سپر پاور نے کہا تھا کہ آپ کو سب سے مضبوط صدر بنایا ہے،میں نے 3 ماہ بعد ساری پاور پارلیمنٹ کو دے دی، تجربات کرکر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے،

سب یاد رکھیں کہ ووٹ عوامی ووٹ ہمارا اور آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے، زندگی موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، نوابشاہ کے دورے پر نکلا تو مجھے ڈر تھا کہ کوئی انڈہ نہ دے مارے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق صدرآصف زرداری نے چودھری طارق مسعود آرائیں کے ظہرانے میں شرکت کی۔سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لوگوں کو نوکریاں دی ہیں،بینظیر کہتی تھیں میں چولہے جلاوں گی بجھاؤں گی نہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل سے ہم واقف ہیں، ملک کے تمام مسائل پیپلز پارٹی ہی حاصل کر سکتی ہے، ڈالر 180 کا ہوگیا ہے، جتنے ہمارے قرضے تھے اس حکومت میں ڈبل ہوگئے ہیں، ملک پر باہر کے لوگ مسلط کیے گئے ہیں، پہلے دن ہی کہا تھا نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، نیا پاکستان بنانا بہت آسان ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے پرانے کا بھی بیڑا غرق کر دیا۔ فارمولا بنا بنا کر ملک کا بیڑا غرق کر رہے ہیں، جب بھی کوئی مصیبت آئی ہے پیپلز پارٹی نے سنبھالا ہے،مشرف کے دور میں آٹا نہیں تھا،چینی باہر سے لینی پڑ رہی تھی،ہم نے ایک سال میں پاکستان کو خود کفیل کردیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے نہیں سیاست نے انہیں پسند کیا ہے،پیپلز پاور کے خلاف جو بھی آئے گا وہ بہہ جائے گا۔ان سب کو سمجھ نہیں آتی،ہم انہیں سمجھائیں گے اور میدان سے سب کو دوڑائیں گے۔

آصف علی زردی نے کہا کہ ابھی تو میں نے لاہور میں صرف قدم رکھا ہے،انکی وکٹ پر ا ن کی بولنگ پر میں سکسر ماروں گا۔میرے لیے دعا کرنا مجھے اللہ ہمت دے،پاکستاں بنانا ہے، یہ آسان ہے جو ان سے بنتا نہیں ہے،یہ سمجھتے بھی نہیں ہے، وقت آئے گا ان کو سننا بھی پڑے گا اور سمجھنا بھی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرماتے

ہیں کہ کوئی طریقہ بنائیں کوئی فارمولا بنائیں، میں نے کہا تمھارے فارمولوں نے ہی ملک کا خانہ خراب کیا ہے۔میں نے بھی کہہ دیا ہے پہلے اس کی چھٹی کرو پھر ہم سے بات کرو،ان کی چھٹی کرنے کے بعد ہم سنبھالیں گے پاکستان اور ہم سنبھال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں پہلے دن ہی کہہ دیا تھا یہ حکومت نہیں چلے

گی، فارمولا بنا بنا کر ملک کا بیڑا غرق کر رہے ہیں، جب بھی ملک پر مشکلات آئی پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا، سپر پاور نے کہا تم سپر پاور ہو لیکن میں نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ کل نوابشاہ کے دورے پر نکلا تو مجھے ڈر تھا کہ کوئی انڈہ نہ دے مارے، زندگی موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، اللہ قبر تک ایمان دے، میں جیل گیا تھا تو بتا کر جیل گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…