جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

صبا کو کیوں قتل کیا؟ نامزد ملزم نے راز اگل دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں چند روز قبل قتل کی جانے والی سماجی کارکن صبا کا قاتل پولیس کی گرفت میں آگیا، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا ہے۔تفصیلات کے

مطابق نیو کراچی بلال کالونی میں چند روز قبل چھریوں کے وار سے قتل کی گئی سماجی کارکن صبا کو قتل کرنے والے ملزم غضنفر کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ملزم نے پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں کہا کہ صبانے محلے میں ایک ویلفیئر بنائی تھی، جو لوگوں کے کام کرتی تھی، مجھے صبا کے ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا کیونکہ لوگ صبا کی بہت تعریفیں کرتے تھے، مجھے صبا کی شہرت سے جلن ہوگئی تھی اس وجہ سے موت کے گھاٹ اتارا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھریوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کردیا گیا تھا، جس کی شناخت صبا کے نام سے ہوئی تھی، متقولہ کے بہیمانہ قتل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا اور قاتل کی فوری گرفتاری کے لئے آواز بلند کی تھی اور سوشل میڈیا پر ( #justiceforsaba) کا ٹرینڈ کرتا رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…