ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات آج ہونگے ، انتخابی مواد کی ترسیل شروع

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)صوبہ خیبر پختون خوا میں (آج)اتوار 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے (آج) اتوار کو پولنگ ہو گی، بلدیاتی انتخابات پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، خیبر، مہمند، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ہری پور

، بونیر اور باجوڑ میں ہو رہے ہیں۔میئر سٹی کونسل اور چیئرمین تحصیل کونسل کیلئے بھی ووٹنگ ہو گی، ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے چیئرمین اور ارکان کا چنائو بھی ہو گا۔صوبے بھر میں امیدواروں کی تعداد 37 ہزار 752 ہے، جن میں سے تحصیل چیئرمین اور میئر کی نشستوں کیلئے 689 امیدوار، ویلیج اور نیبر ہڈ کونسلز میں جنرل نشستوں کیلئے 19 ہزار 282 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز میں خواتین نشستوں کیلئے 3 ہزار 870 امیدوار، کسان و مزدور نشستوں پر 7 ہزار 428 امیدوار، نوجوانوں کی نشستوں کے لیے 6 ہزار 11 امیدوار جبکہ اقلیتی نشستوں پر 293 امیدوار میدان میں آئے ہیں۔الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا کے مطابق ہر ووٹر کو 6 مختلف رنگوں کے بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے،جن پر پارٹی کا نام اور نشانات درج ہوں گے۔میئر اور چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست کے لیے بیلٹ پیپر سفید، ویلیج، نیبرہڈ کونسل کی جنرل نشست کے لیے سلیٹی رنگ کا ہو گا۔خواتین کی نشست کے لیے بیلٹ

پیپر گلابی، نوجوان امیدواروں کی نشست کے لیے پیلا، کسان و مزدور کی نشست کے لیے سبز رنگ جبکہ اقلیتی نشست کے لیے بھورا ہو گا۔ہر ووٹر 3 جنرل نشستوں کے امیدواروں میں سے صرف 1 امیدوار کو ووٹ ڈال سکے گا۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں 19 دسمبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ

اس سلسلے میں کسی بھی خبر کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور شعبہ تعلقاتِ عامہ سے رابطہ کریں اور گمراہ کن و بے بنیاد جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام بغیر تصدیق کے جھوٹی خبروں کو آگے شیئر نہ کریں، صرف الیکشن کمیشن سے جاری شدہ بیانات اور پریس ریلیز ہی کو عوامی آگاہی کے لیے

شیئر کیا جائے۔پشاور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 19 لاکھ 18 ہزار 587 ہے، شہر میں1 ہزار 248 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے مردوں کے لیے 677 اور خواتین کے لیے 529 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔پشاور میں نیبرہڈ کونسلز کی تعداد 128 اور 229 ویلیج کونسلز ہیں، اس طرح نیبرہڈ اور ویلیج کونسلز کی مجموعی تعداد 357 ہے۔پشاور

میں سٹی کونسل کے میئر اور 6 تحصیلوں کے چیئرمین کے لیے بھی انتخابات ہوں گے۔پشاور سٹی کونسل میئر شپ کے لیے مجموعی طور پر 17 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد رضوان خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان، جماعت اسلامی کے امیدوار بحر اللّٰہ، جے یو آئی ف کے امیدوار زبیر علی اور اے این پی کے امیدوار شیر رحمٰن نمایاں ہیں۔لکی مروت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 409 پولنگ اسٹیشنز اور 1 ہزار 291 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں،لکی مروت میں انتخابی عمل کے پر امن انعقاد کے لیے 2 ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…