بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

بلدیاتی الیکشن سے ایک روز قبل اے این پی سوگ میں ڈوب گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل(این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔عمر خطاب شیرانی عوامی نیشنل پارٹی ڈی آئی خان کے صدر بھی تھے۔ پولیس ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے واقعے کی

الگ الگ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے میئر کے امیدوار عمر خطاب کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور ملوث عناصر کو گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے عمر خطاب شیرانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محمود خان نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، مقتول کے اہل خانہ کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔الیکشن ملتوی ہونے کے حوالے سے ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں صرف سٹی میئر کی نشست پر انتخاب ملتوی ہوگا، جس کا اعلامیہ ریٹرننگ آفیسر جاری کرے گا۔ ڈی آئی خان کے باقی حلقوں پر الیکشن شیڈول کے مطابق ہوگا۔اے این پی نے عمرخطاب شیرانی کے قتل کی تحقیقات کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ اے این پی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس بربریت پر خاموش نہیں رہے گی، ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا، تین دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے کہ عمرخطاب شیرانی کو کس نے اور کیوں شہید کیا؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…