ریاض (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب 12 سال تک کے بچوں کو بھی عمرے کیلئے مملکت میں آنے کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق
سعودی حکام نے بتایاکہ سعودی عرب کے رہائشی اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہری جو 12 سال یا اس سے زائد عمر ہوں وہ عمرے کی ادائیگی، مسجد الحرام میں نماز اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری وغیرہ کیلئے اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ 12 سال اور اس سے زائد عمر افراد عمرے کی درخواست دے سکتے ہیں تاہم ضروری ہے کہ وہ توکلنا ایپ پر خود کو مکمل طور پر ویکسین شدہ ظاہر کریں۔سعودی عرب نے حجاز مقدس میں کوورنا وبا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز کی شرائط پہلے ہی ختم کردی تھیں تاہم زائرین کے لیے ماسک پہننا اب بھی لازمی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے عمرہ ادائیگی کیلئے آنے والوں پر متعدد پابندیاں عائد کی گئی تھیں جن میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی آمد پر بھی پابندی لگائی گئی تھی تاہم اب یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے۔