پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آریان خان کی رہائی کے بعد گوری خان کی پہلی پوسٹ

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کی ضمانت پر رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوری خان نے فیشن ڈیزائنر جوڑی کے ساتھ اپنے

تعاون کا اعلان کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس کلپ کا آغاز ان کی ملاقاتوں کی جھلکیوں سے ہوا اور پھر حیدرآباد میں فالگنی اور شین کے نئے اسٹور پر ایک نظر ڈالی جسے گوری خان نے ڈیزائن کیا تھا۔گوری خان کی یہ پوسٹ دیکھ کر کنگ خان اور گوری کے مداح بیحد خوش ہورہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ گوری خان کو ایک بار پھر سوشل میڈیا اور کام پر واپس دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں۔گوری خان کی اس پوسٹ پر 70 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اْن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔تقریباََ 28 دن جیل میں گزارنے کے بعد آریان خان کو گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…