منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمرکا اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوانِ نمائندگان کی مسلمان ڈیموکریٹ رکن الہان عمرکا اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظورکرلیاگیا، وائٹ ہائوس نے بھی بل کی حمایت کر دی،میڈیارپورٹس کے مطابق جس وقت الہان عمر کے اسلامو فوبیا کے خلاف پیش کیے گئے ایک بل پر بحث ہو

رہی تھی تو رپبلکن پارٹی کے رکنِ کانگریس سکاٹ پیری نے غلط طور پر یہ دعوی کیا کہ الہان عمر کا تعلق ایک دہشت گرد تنظیم سے ہے۔سکاٹ پیری نے اس بل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کا پیسہ ان دہشت گرد تنظیموں کو نہیں جانا چاہیے جن سے اس بل کے معمار منسلک ہیں۔بعد میں کانگریس نے الہان عمر کا پیش کردہ یہ بل منظور کر لیا جس کے حق میں تمام ڈیموکریٹس اور مخالفت میں تمام رپبلکنز نے ووٹ دیا اور سکاٹ پیری کے الفاظ کو ایوان کی کارروائی سے حذف کر دیا گیا۔الہان عمر کے اس بل کا نام ’’بین الاقوامی اسلاموفوبیا کا مقابلہ‘‘ہے جس کا مقصد ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تحت ایک خصوصی نمائندے کا تعین کیا جائے جو دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات کو رپورٹ کر کے امریکی محکمہ خارجہ کے علم میں لائے۔اس نمائندے کی تعیناتی صدر کے ذریعے ہو گی اور واضح رہے کہ ایسا ہی ایک نمائندہ پہلے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں موجود ہے جس کا کام عالمی سطح پر یہود مخالف واقعات کو رپورٹ کرنا ہے۔علاوہ ازیں وائٹ ہائوس نے بھی اس بل کی حمایت کی اور کہا کہ آزادی مذہب بنیادی انسانی حق ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…