منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

یا اللہ تیرا شکر ، آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی چینل نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو کا فرانزک کراکر حقیقت آشکار کردی اورامریکی کمپنی” پریمو فرانزک” نے تصدیق کی ہے کہ اس آڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے اور کئی آڈیو کلپس کو جوڑ کر بنایا گیا ہے ،دوسری جانب سابق چیف جسٹس

ثاقب نثارنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج سچ مکمل طور پر سامنے آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے جبکہ سینئر صحافی احمد نورانی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہیں بےچینی سے اس بات کا انتظار ہے کہ ایک نجی چینل ان کے خلاف آڈیو کے حوالے سے امریکا اور برطانیہ میں خبر نشر کرےاور ان کی ثاقب نثار سے متعلق آڈیو برطانیہ اور امریکا میں نشر کرے تاکہ وہ انہیں قانونی نوٹس بھیج کر کارروائی کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے ، انہوں نے التجا کی کہ خبر برطانیہ اور امریکا میں نشر کی جائے کیوں کہ پاکستان میں نیوز چینلز جھوٹ بول کر بدنام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدلی چھوڑ دو۔فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بولنے والے کے لہجہ (ٹون )میں کئی بار تبدیلی محسوس کی گئی، 45 سیکنڈ کی ایڈٹ کی گئی فائل میں اس آڈیو کا ایک حصہ ایک جگہ جبکہ دوسرا دوسری جگہ ریکارڈ کیا گیا ہےاور بولنے والے شخص کو پہلے 25 سیکنڈ میں دور سے بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جبکہ آخری 20 سیکنڈ میں محسوس ہوتا ہے کہ آواز مائیک کے قریب سے آ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…