جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

کویت میں مقیم ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے غیرملکیوں کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی )کویت میں ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے ہائی اسکول یا اس سیکم درجے کا ڈپلوما ہولڈر کے مسئلے حل میں تاخیر پران کے بنک کھاتے بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس زمرے کے تارکین وطن کا بحران اس حد سے باہر ہو گیا ہے کہ وہ اپنے ورک پرمٹ کی تجدید کو یقینی بنانے کے لیے 500 دینار کی فیس فراہم کرنے یا پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس

حاصل کرنے کی ضرورت کی حد سے باہر ہو گئے ۔اب مزید لین دین میں ان کے بنک کھاتوں کو شامل کیا جائے گا۔ اگر ان غیر ملکی صارفین کے سول کارڈ کی معیاد ختم ہوجاتی ہے تو کویتی بینک خود اس کیٹیگری کے صارفین کے بینک کارڈ بلاک کرنے کے پابند ہوں گے۔اخبار نے کہا کہ کلائنٹ کی اس کے بینک اکائونٹ تک رسائی کو منجمد کر دیا جائے گا۔ وہ اس اکانٹ سے رقم نکال یا جمع نہیں کرسکے گا جبکہ یہ طبقہ اپنے لوگوں کو بیرون ملک رقم منتقل کرنے سے محروم ہو جائے گا۔ بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے نگرانی کی ہدایات کے پابند ہونے کے ساتھ اس کلائنٹ کی کسی بھی منتقلی پر پابندی لگائیں جس کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے 2020 کی قرارداد نمبر 520 میں ترامیم کی تھیں، جس میں 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ان لوگوں کو ورک پرمٹ جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے جن کے پاس ہائی اسکول کے سرٹیفکیٹ یا اس سے کم اور اس کے مساوی اسناد ہیں۔ انہیں کام جاری رکھنے کے لیے 2000 دینار کی رقم ادا کرنا ہوتی تھی جو کہ اب کم کرکے 500 دینار کردی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…