جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کا پیر کو ہونے والا اجلاس (آج) منگل کو ہوگاجس میں سردیوں کی چھٹیوں کو جنوری میںمنتقل کرنے کی تجویزپر غور کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت

بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کا اجلاس کل ہوگا جس میں بچوں کی ویکسنیشن سے متعلق بھی غور ہوگا۔اجلاس میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15دسمبر تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا تھا کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری سے کھولے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…