پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، شہباز شریف

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی جتنی اب ہے۔ہر گھر کو تباہ حال کردیا ہے، لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ احتساب عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، قوم ایسی صورت حال میں ہے جس سے خوف آتا ہے، یہاں تک کہ بچوں کے دودھ اور ادوایات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس مہنگائی نے ہر گھر کو تباہ حال کردیا ہے، لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں،۔شہباز شریف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے لیے پیر کو احتساب عدالت لاہورمیں پیش ہوئے۔ انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں حاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کی جانب سے ان کے وکیل نے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کرائی۔وکیل کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز رشتے دار کی شادی کی تقریب کیلیے اسلام آباد میں ہیں، لاہورموٹروے بند ہونے کے باعث حمزہ شہباز پیش نہیں ہوسکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…