پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

شرما رہا تھا کیونکہ آپ بہت خوبصورت ہیں، ساتھی اداکار کا عالیہ کے سامنے اعتراف

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ساتھی اداکار رام چرن کی جانب سے نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا تو رام چرن نے ساتھ ہی وجہ بھی بتا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فلم باہو بلی کے ہدایتکار راجا مولی کی نئی فلم ’’آر، آر، آر‘

یٰعنی ٹرپل آر 7 جنوری 2022 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں سائوتھ فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام رام چرن اور جونیئر رما راؤ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اسی فلم میں بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی، اسی سلسلے میں عالیہ بھٹ، رام چرن اور رما راؤ کے ہمراہ فلم کی تشہر میں مصروف ہیں۔دوران تشہیر عالیہ بھٹ نے رام چرن اور رما راؤکی طرف سے انہیں شوٹنگ کے دوران نظر انداز کیے جانے کی شکایت کی جس پر رام چرن نے کہا کہ ’دراصل میں فلم کے سیٹ پر آپ سے شرما رہا تھا کیونکہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔عالیہ بھٹ نے دوران گفتگو بتایا کہ رما راؤ نے وجہ بتاتے ہوئے مجھ سے کہا تھا کہ وہ کافی عرصے بعد کسی ہیروئن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ رام چرن فلم کی شوٹنگ کے دوران زیادہ تر خاموش رہتے اور زیادہ بات چیت نہیں کرتے تھے لیکن اْن کی رما راؤ سے خوب گپ شپ رہتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…