مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد کے ملت ٹائون میں خواتین کو بے لباس کرنے کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتارملزم صدام کے بھائی نے خواتین کے خلاف چوری کی درخواست جمع کروادی۔پولیس کے مطابق درخواست میں کہا گ?ا ہے کہ 4 خواتین نے الیکٹرک اسٹور سے تقریباً 60 ہزار کا سامان چوری کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ دکانداروں اور راہگیروں نے 2 خواتین کو پکڑ کر دکان میں بند کیا۔درخواست میں
مزید کہا گیا کہ خواتین نے خود ہی اپنے ا?پ کو بیلباس کیا، کیس میں حقائق کی بنیاد پر ان کا موقف درج کیا جائے۔فیصل ا?باد میں تشدد سے متاثرہ خواتین کا موقف ہے کہ انہوں نے چوری نہیں کی، وہ پانی پینے گئی تھیں جہاں ان پر تشدد ہوا۔فیصل ا?باد کے ملت بازار میں 6 دسمبر کو 4 خواتین پر دکانداروں نے چوری کے الزام پر تشدد کیا تھا۔واضح رہے کہ معاملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں تشدد بھی نظر ا?یا اور خواتین بے لباس بھی نظر ا?ئیں