جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

سلمان خان سعودی عرب میں بھی چھا گئے پہلی بار بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2021 |

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں پہلی بار کسی بھارتی اداکار نے میوزیکل کنسرٹ پیش کیا ہے اور یہ اعزاز دبنگ اسٹار سلو بھائی کے ہاتھ آیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار سلمان خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچے ہیں جہاں اداکار کا سرکاری سطح پر پْرتپاک استقبال کیا گیا۔میوزیکل کنسرٹ کے لیے

سلمان خان کے ساتھ بالی وڈ کے ممتاز ستارے شلپا شیٹھی، جیکولین فرنینڈس اور دیگر ساتھی فنکار بھی آئے ہیں۔آئے تو دبنگ اسٹار میوزیکل کنسرٹ کے لیے تھے تاہم اس سے قبل سلمان خان کے ہاتھوں کا نقش بھی لیا گیا جو ریاض کی مصروف ترین شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔سلمان خان کے میوزیکل کنسرٹ میں 80 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور جب دبنگ اسٹار نے انٹری دی تو ہزاروں شائقین نے دیوانہ وار محبت کا اظہار کیا۔بھارتی اداکار نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے جیت لیے اور اس موقع کو تاریخی قرار دیا۔ مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ اداکار سے والہانہ وابستگی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں وڑن 2023 کے تحت سیاحت اور ثقافت کو خاص اہمیت دی گئی ہے اور اس سے قبل معروف گلوکار جسٹن بیبر نے بھی 6 دسمبر کو ریاض میں کنسرٹ کیا تھا جس میں 70 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…