جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، شاہینوں کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بڑی فتح

datetime 13  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 63 رنز سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شائی ہوپ اور برینڈن کنگ میدان میں اترے، برینڈنگ کنگ نے ایک رنز بنایا اور وہ محمد نواز کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، شائی ہوپ نے 31 رنز بنائے اور وہ شاداب کا شکار بنے، کپتان نکولس پوران نے دس گیندوں کا سامنا کیا

اور اٹھارہ رنز بنائے، وہ محمد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ڈیون تھامس نے دو رنز بنائے اور وہ بھی محمد وسیم کا شکار بنے۔ شمراہ بروکس پانچ رنز بنا سکے اور شاداب خان کی گیند پر بولڈہوئے، ڈومینیک ڈریکس حارث رؤف کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے پانچ رنز بنائے۔ رومین پاول نے 23 رنز بنائے اور وہ شاداب خان کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ روماریو شیفرڈ نے 21 رنز بنائے اور وہ محمد وسیم کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، اوڈین اسمتھ نے 24 رنز بنائے اور انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح یہ میچ پاکستان نے 63 رنز سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار، شاداب خان نے تین اور شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کا مجموعی سکور صرف ایک ہوا تھا کہ بابر وکٹ کیپر کو کیچ تھما کر بغیر کوئی رنز بنائے واپس لوٹ گئے، ان کے بعد فخر زمان آئے انہوں نے دس گیندوں کا سامناکیا اور دس رنز بنائے اور وہ بھی بروکس کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی انہوں نے 52 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور شیفرڈ کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آصف علی صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، افتخار احمد 7 رنز بنا کر اسمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا

اور انہوں نے 39 گیندوں پر 68 رنز بنائے ان کی اننگ میں چھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے وہ ڈریکس کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 10 گیندوں پر 30 رنز بنائے، اس طرح پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 201 کا ہدف دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…