منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی صحت پہلے جیسی نہیں رہی لیٹ دفتر جاتے ہیں اور جلدی واپس آ جاتے ہیں سینئر صحافی کا نکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے احتساب کے عمل میں کچھ  بھی حاصل  نہیں کیا صرف کھویا ہی ہے ۔ وزیراعظم نے اپنی ساری طاقت اسی پر لگاتے رہے اور اپنےکارکنان کو بھی اسی پر متحد کیے رکھا۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ

عمران خان کی صحت اب پہلے جیسی نہیں رہی وہ دفتر لیٹ آتے ہیں اور واپس جلد لوٹ جاتے ہیں  ، ان کے کام میں اب کام میں یکسوئی اور فوکس برائے نام رہ گیا ہے ۔دریں اثنا  ہارون الرشیدن نےکہا ہےکہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اگلا الیکشن پیپلز پارٹی سندھ سے جیت سکے ۔ بلدیاتی اداروںکو کوئی پارٹی بھی نہیں چاہتی ، عمران خان کا نکتہ نظر مختلف اور صحیح ہے وہ چاہتے ہیں بلدیاتی ادارے بننے چاہیئں ۔قبل ازیں معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام مقابلے میں کہا کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اپوزیشن مارچ کے مہینے تک متحد رہ سکے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان استعفوں کی دھمکی دے چکے ہیں لیکن استعفوں کا بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی الگ ڈیل کر رہی ہے، ہارون رشید کاکہنا تھا کہ لاہور الیکشن میں تیس ہزار ووٹ مل گئے تو بلدیاتی الیکشن کے لئے آصف زرداری نے خیالی جنت بسا لی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ملے گا، آج بھی ن لیگ پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی ہے، اس کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈالر مسلسل بڑھ رہاہے اور سٹاک ایکسچینج گر رہی ہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہاکہ عمران خان روزانہ 3 سے 4 گھنٹے تقریروں میں ضائع کریں گے تو کام کس وقت کریں گے، اب یہ وہ عمران خان نہیں ہیں جو پہلے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…