ممبئی (این این آئی)بھارتی ماڈل ”ہرناز سندھو“ نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت لیا، عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ نے پریانکا چوپڑا نے مس انڈیا ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ہرناز سندھو کی مس یونیورس 2021 میں جیت کے تاریخی لمحات کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اور نئی مس یونیورس، مس انڈیاہیں‘۔انہوں نے ہرناز سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’مبارک ہو ہرناز سندھو، آپ 21 سال کے بعد یہ اعزاز گھر لا رہی ہیں‘۔واضح رہے کہ بھارت نے تیسری بار مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا، بھارت سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔