اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

رانا شمیم کا حلف نامہ اور ثاقب نثار کی لیک آڈیو سچ ہوئی تو حکومت گر جائے گی ٗ سابق چیف جج کے بیٹے احمد حسن رانا کا بڑا دعویٰ

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے ایڈووکیٹ احمد حسن رانا نے کہا ہے کہ رانا شمیم حلف نامہ اورثاقب نثار کی لیک آڈیو سچ ثابت ہوگئی تو عمران خان کی حکومت گر جائے گی۔گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے

صاحبزادے احمد حسن رانا نے ایک انٹرویومیں کہاکہ انکے والد کو اگلی سماعت پر حلف نامہ لازمی جمع کروانا ہوگا اگر ایسا نہ ہوا تو توہین عدالت لگ جائے گی۔ایڈووکیٹ احمد حسن رانا نے کہا کہ آڈیو پر انکوائری شروع ہوگئی تو بیان حلفی پیچھے چلا جائے گا کیونکہ وہ آڈیو عدالت میں زیادہ قابل قبول ثبوت ہے، ثاقب نثار کی آڈیو صحیح ثابت ہونے سے میرے والد کا بیان حلفی درست ثابت ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیان حلفی کیس میں عدالت نے فیصلہ نہیں قیاس ظاہر کیا ہے کہ رانا شمیم ساڑھے تین سال تاخیر سے یہ بات کیوں سامنے لائے، عدالت نے میرے والد کے کیس میں ابھی عبوری حکم دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت نے بیان حلفی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ہم اس پر عمل کرنے کے پابند ہیں، اگلی سماعت پر بیان حلفی کی اوریجنل کاپی عدالت میں جمع کروانا ہوگی اگر نہیں کروائی تو اس کے نتائج ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…