بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون پاکستان بھی پہنچ گیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا جس کے بعد متعدی امراض کے ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، جبکہ ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون میں اومی کرون

ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ضلع شرقی کی رہائشی مذکورہ خاتون نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں لگوائی تھی جو نجی .سپتال سے صحت یاب ہو کر گھر جا چکی ہیں۔خاتون کے شوہر سمیت گھرانے کے 2افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے، اومی کرون کے شبہ میں خاتون سمیت 4افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق چاروں افراد کو نجی .سپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے ان خاتون سمیت 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ ایک مریض کے رزلٹ کا انتظار ہے۔محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ 2 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان 4 افراد میں سے 1شخص نے ویکسینیشن کرائی ہوئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اومی کرون کا کیس سامنے آنے کے بعد ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔اس

حوالے سے پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارے پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، متاثرہ خاتون کے رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔قاسم سومرو نے کہا کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون ویرینٹ کا ہونا ظاہر تھا۔انہوں نے کہا کہ

عالمی سطح پر اومی کرون کے بعض کیسز میں پی سی آر ٹیسٹ پازیٹو نہیں تھے۔پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بہت زیادہ تبدیل شدہ ہے۔قاسم سومرو کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پاس موجود پی سی آر کٹس ڈیلٹا ویرینٹ پر فوکسڈ ہیں۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سیمپل لے کر اومی کرون کی تشخیص کی جائے تو مزید کیس سامنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…