لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کے گردشی قرضوں میں 139 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورتوانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2 ہزار419 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق اکتوبر 2021 تک گردشی قرضے کا کل حجم 2419 ارب روپے ہوچکا ہے جو کہ رواں سال جون تک
2280 ارب روپے تھا۔ جولائی تا اکتوبر گردشی قرضے میں ماہانہ 34.75 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 22-2021 کے اختتام تک گردشی قرضے میں 529 ارب کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے تحت جون 2022 تک گردشی قرضہ 1890 ارب روپے تک ہو جائے گا۔گردشی قرضے میں کمی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے پیش کردہ شرائط میں سے ایک ہے۔