سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں فیکٹری سری لنکن منیجر کی ہلاکت کے واقعے میں ملوث مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،غیر ملکی شہری کی جان بچانے کی
کوشش کرنے والے ساتھی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی میڈیا رپورٹ کے مطابق حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروڈکشن منیجر حملے کے دوران جان ہتھیلی پر رکھ کر کس طرح غیر ملکی منیجر پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔غیر ملکی منیجر پر جب فیکٹری ملازمین نے حملہ کیا تو پروڈکشن منیجر نے انہیں چھت پر چڑھا کر دروازہ بند کردیا تاہم 20 سے 25 مشتعل افراد دروازہ توڑ کر حملہ آور ہوئے جن سے پروڈکشن منیجر درخواست کرتے رہے کہ غیر ملکی نے کچھ کیا ہے تو انہیں پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔مشتعل ہجوم نے پروڈکشن منیجر کو زدو کوب کیا اور پریانتھا کمارا کو مارتے ہوئے لے گئے۔ویڈیو میں کچھ افراد کو نعرے لگاتے اور یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ (منیجر) آج نہیں بچے گا۔