ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

سیالکوٹ واقعہ، سری لنکن وزیراعظم نے پیغام جاری کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن شہری کیساتھ واقعہ پیش آنے کے بعد سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پا کا اہم بیان سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجاپا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکن شہری کیساتھ واقعے پر صدمے میں ہوں میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ

وزیراعظم عمران خان پر پورا یقین ہے کہ وہ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے اورانصاف لواحقین کو انصاف دلایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ واقعہ سے متعلق گرفتاریاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لے کر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور تمام تفصیلات طلب کیں ہیں دریں اثنا پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں تقریباً صبح 11 بجے واقعہ پیش آیا، پولیس کو بیس منٹ بعد ہی اطلاع موصول ہوگئی تھی۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو کٹہرے میںلانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے پچاس مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لے کر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور تمام تفصیلات طلب کیں ہیں۔وزیراعظم نے ملوث افراد کو قانو ن کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’غیرملکیوں کے جان و مال کی حفاظت ریاستی ذمہ داری ہے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی، ریاست اورپاکستانی شہری بہیمانہ واقعے کی مذمت کررہے ہیں کیونکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…