منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی شہر ’’نیوم‘‘ میں فضائی ٹیکسیاں چلانے کے لیے جرمن کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2021 |

ریاض(این این آئی)سعودی شہری ‘نیوم’ میں فضائی ٹیکسیاں چلانے کے لیے جرمن کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں نیوم سٹی

کے نام سے جدید ترین شہر بسایا جارہا ہے، جہاں کی فضاؤں میں ڈرون کی طرز پر ہوائی ٹیکسیاں بھی نظر آئیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وولو کاپٹر نامی جرمنی کمپنی کا نیوم سٹی سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت شہر کے اندر دنیا کی پہلی نقل وحمل کی ترقی وولوکاپٹر کی بدولت دیکھی جائے گی۔نیوم سٹی کی جانب سے 15 وولوکاپٹر ڈرون کی طرز کے ائیرکرافٹ کا آرڈر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ دو سے تین برسوں میں اس طرح کی جدید پروازوں کا آغاز کیا جا سکے۔شہری ان ٹیکسیوں کو ہنگامی بنیادوں کے لیے استعمال کرسکیں گے، یہ سیاحوں کو بھی اپنی خدمات فراہم کریں گی۔ نیوم کے چیف ایگزیکٹیو افسر نظمی النصر کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن سسٹم میں جدیدیت چاہتے ہیں، اس منصوبے کے ذریعے دنیا کو دکھائیں گے کہ نیوم ایک مثالی شہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…