بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ٹارگٹ کلرز نے وکیل عرفان مہر کو کیسے قتل کیا ؟ تفتیشی حکام کے اہم انکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی): سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں تفتیشی حکام نے بتایا ٹارگٹ کلرز نے کارسے10سیکنڈ کا فاصلہ برقراررکھا، ملزمان ممکنہ طور پر جوہر چورنگی کے راستے سے آئے تھے اور واردات کے بعد ملزمان واپس

ڈبل روڈ کی جانب گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ٹارگٹ کلرزنے کیسے پیچھا کیا، کن راستوں سے آئے اورکہاں سے گئے؟ اس حوالے سے تفتیشی حکام نے مختلف مقامات کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلی ہیں۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ ٹارگٹ کلرز نے کارسے10سیکنڈ کا فاصلہ برقراررکھا، ٹارگٹ کلرکی تصاویرمزیدقریب سے حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان پیچھا کررہے ہیں تاہم ملزمان کی موٹرسائیکل کا نمبر تاحال حاصل نہ ہوسکا۔حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کے زیراستعمال فون کاڈیٹاحاصل کررہے ہیں، اجرتی قاتل اورذاتی دشمنی کے پہلو پر بھی تفتیشی جاری ہے۔تفتیشی حکام نے کہا ملزمان ممکنہ طور پر جوہر چورنگی کے راستے سے آئے تھے اور واردات کے بعد ملزمان واپس ڈبل روڈ کی جانب گئے اور ڈبل روڈ سے ملزمان راڈو چوک کی جانب فرار ہوئے۔راڈوچوک سے ایک راستہ منورچورنگی دوسراجوہرچورنگی جاتاہے، ملزمان آگے کہاں گئے جلدپتہ چلالیں گے، جیوفینسنگ ،عینی شاہدین کے بیان سے تفتیش آگے بڑھے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…