انقرہ (آن لائن) ترکی میں کرنسی کے شدید بحران کے دوران صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنا وزیر خزانہ تبدیل کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتوں سے ترکی میں جاری معاشی بحران اور افراط زر کی شرح میں اضافے اور لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔ صدارتی حکم نامے کے مطابق
ایردوآن نے وزیر خزانہ لطفی ایلون کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے اْن کے نائب نور الدین ناتی کو بطور وزیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔ لطفی ایلون نومبر 2020 ء سے ترکی کے وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں نے یہ وزارت صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد برات البیرک کے مستعفی ہونے کے بعد سنبھالی تھی۔