جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

لڑکیوں کی دبئی سمگلنگ میں ملوث خاتون کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہے کہ دبئی سے بچیوں کو نہیں لا سکتی،دبئی تو پاکستان کی تحصیل سے بھی چھوٹا ملک ہے ، سپریم کورٹ کے ریمارکس

datetime 2  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے لڑکیوں کو مبینہ طور پر دبئی اسمگل کرنے میں ملوث خاتون کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ میں خاتون خوش بخت عرف صوفیہ مرزا کی جانب سے خاتون صدف ناز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار خاتون نے استدعا کی کہ میری بچیوں کو

اغوا کر کے انہیں بیرون ملک اسمگل کردیا گیا، دس سال سے میں نے اپنی بچیوں کو دیکھا تک نہیں، ملزمہ صدف ناز بیرون ملک فرار ہونے کی کوششیں کر رہی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات میں خاتون ملزمہ کو قصوروار قرار دیا ہے، بچیوں کو دبئی سے لانے کیلئے خط لکھ چکے ہیں۔سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے نمائندے کو طلب کرتے ہوئے خاتون خوش بخت کی بچیوں کی پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس قاضی محمد امین نے ملزمہ سے کہا کہ محترمہ اگر آپ ضمانت برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو ملک میں ہی رہنا ہوگا۔جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ ہم خاتون ملزمہ کی ضمانت منسوخ بھی کر سکتے ہیں، کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہے دبئی سے بچیوں کو نہیں لا سکتی، ایف آئی اے ابھی تک بچیوں کو واپس کیوں نہیں لا سکا، کیا دبئی کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ موجود ہے؟۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ دبئی تو پاکستان کی تحصیل سے بھی چھوٹا ملک ہے۔سپریم کورٹ نے ملزمہ صدف ناز کو سپریم کورٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے اور اس کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…