راولپنڈی (این این آئی)ٹک ٹاک کی شوقین خاتون نے اپنے شوق پر شوہر قربان کردیا ،شادی کے تین ماہ بعد ہی خلع لینے عدالت پہنچ گئی ۔خاتون نے
عدالت میں موقف اختیار کیاکہ ٹک ٹاک نہیں چھوڑ سکتی 1.k فالور ہیں،خانہ آبادی کیلئے الگ گھر لیکر دینے اور تمام جائز مطالبات پورے کرنے کی پیشکش بھی ٹھکرادی۔خاتون کا خاوند سے مصالحت سے انکار پر عدالت نے خلع کا فیصلہ کردیا،شوہر دانش نے حمیر سلیم چھیمہ ایڈوکیٹ کے ذریعہ فیملی جج لبنی صغیر کی عدالت میں دعوی خانہ آبادی دائر کیا تھا ۔ایڈووکیٹ حمیر سلیم نے کہاکہ والدین حیات نہیں۔۔ بھابھی وغیرہ نے تین ماہ قبل دانش شادی کرائی تھی۔وکیل نے کہاکہ بغیر دوپٹے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے سے دوست احباب اور عزیزواقارب کے سامنے سبکی ہوتی ہے۔بیوی کو منانے میں ناکامی پر عدالت نے دعویٰ خاتوں کے حق میں ڈگری کردیا ،خاتون کی جانب سے نان نفقہ دعوی کی سماعت 16 دسمبر کو ہوگی۔