جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پریکٹس سیشن کے دوران قومی پرچم لگانے کا معاملہ ٗ بنگلہ دیش میں بابراعظم اور 21 کھلاڑیوں کیخلاف مقدمہ درج

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کی جانب سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں پریکٹس سیشن کے دوران قومی پرچم لہرانے پر ڈھاکہ میں پاکستانی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں کپتان بابراعظم سمیت 21 کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا  کےمطابق پاکستانی کرکٹرز نے

پریکٹس سیشن کے دوران اپنا قومی پرچم لگایا تو بنگلہ دیش کے لوگوں نے اسے ملک کی آزادی کے گولڈن جوبلی کی تقریبات کے درمیان ایک سیاسی پیغام کے طور پر لیا، حالانکہ بین الاقوامی یا دوطرفہ کھیلوں کے دوران روایتی طور پر قومی پرچم لہرائے جاتے ہیں، لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 2014ء میں اس ضابطہ پر پابندی عائد کردی تھی، لیکن بڑے پیمانے پر تنقید کے سبب انہیں فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے  کے بعد ایک فین نے فیس بک پیج پر لکھا تھا، ’الگ الگ ملک بنگلہ دیش میں کئی بار آئے ہیں، لیکن کسی بھی ملک کو اپنے قومی پرچم کو پریکٹس کے دوران لہرانے کی ضرورت نہیں پڑی ، لیکن ایسا کیوں کیا، یہ کیا ظاہر کرتا ہے‘؟، جب تنازعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر طول پکڑنے لگا تو پاکستان کے میڈیا منیجر ابراہیم نے کہا کہ لمبے وقت سے اپنا قومی پرچم لہرانے کی روایت ہے۔
ان کی روایت ثقلین مشتاق کے زمانے میں شروع ہوئی تھی اور تب سے چلی آرہی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر  نے ایک انٹرویو میں کہا ’یہ ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ثقلین مشتاق کے ٹیم میں شامل ہونے کے بعد سے یہ ان کے کوچنگ درشن کا حصہ ہے۔ یاد رہے اس سے قبل بنگلہ دیشی وزیر مملکت اطلاعات نے بھی پاکستانی ٹیم کوواپس بھجینے کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…