منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملٹری لینڈ پر شادی ہال، سینما اور ہاؤسنگ سوسائٹیز بنا دیں، کیا یہ سب دفاع کیلئے ہے؟ چیف جسٹس گلزار احمد برہم

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملٹری لینڈ پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی ڈیولپمنٹ، سیکریٹری دفاع نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان متفق ہیں، کمرشل سرگرمیاں نہیں ہونی چاہیں۔ سپریم کورٹ نے یہ بیان تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے دستخط سے رپورٹ اور پالیسی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے ملٹری لینڈ پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سیکرٹری دفاع عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سیکریٹری صاحب یہ کیا ہورہا ہے سنیما اور رہائشی پروجیکٹس چلارہے ہیں آپ؟ سیکریٹری دفاغ نے کہا کہ مسلح افواج نے فیصلہ کیا ہے، کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جو کچھ ہوگیا ہے اس کا کیا ہوگا؟ یہ کیسے ٹھیک کریں گے؟ سیکریٹری دفاع نے کہا کہ جو کچھ ہو چکا، اسے ٹھیک کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے، سپریم کورٹ کا ملٹری لینڈ پر جاری کمرشل سرگرمیوں سے متعلق پالیسی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے بتایا جائے کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کی کیا پالیسی ہے۔ آپ اسلام آباد میں بیٹھتے ہیں یہاں بیٹھے ایک کرنل اور میجر کو کنٹرول نہیں کرسکتے۔ وہ اس علاقے کا کنگ بنا ہوا ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں کیا دفاعی مقاصد رہ گئے ہیں؟ بعض اوقات تو لگتا ہے عدالتی حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں،عسکری فور دیکھیں بڑے بڑے اشتہار لگا دیئے۔ملٹری لینڈ پر شادی ہال، سینما اور ہاؤسنگ سوسائٹیز بنا دیں، کیا یہ سب دفاع کیلئے ہے؟ سارے عسکری ہاؤس نے سوسائٹیز ہیں کیا کررہے ہیں، یہ سب دفاعی مقاصد کیلئے استعمال ہورہی ہیں زمینیں؟ امبر علی بھائی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ مسلسل زمینوں کی حیثیت تبدیل کررہا ہے،

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سیکریٹری دفاع صاحب یہ سن لیں اور تحریری بیان دیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے پالیسی بتائیں ہمیں اور بتائیں زمین کی حیثیت تبدیلی کا کیا جواز ہے، سیکرٹری دفاع نے سپریم کورٹ میں بڑا بیان دے دیا۔ سیکریٹری دفاع نے کہا تینوں مسلح افواج کے سربراہان متفق ہیں، کمرشل سرگرمیاں

نہیں ہونی چاہیں، مجھے کہا گیا، عدالت کو یقین دہانی کرائیں، مزید کوئی کمرشل سرگرمی نہیں ہوگی، عدالت نے سیکرٹری دفاع کو یہی بیان تحریری جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کے دستخط سے رپورٹ اور پالیسی پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…