آڈیو لیک معاملہ ٗ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بڑی مشکل میں پھنس گئے

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد ٗلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے 6 دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی نے 2013 سے اب تک میڈیا ہاؤسز کو وفاقی، پنجاب اور کے پی کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری اشتہارات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی حکومت کے دور میں اشتہارات کی

تفصیل فراہم کی جائے۔قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اورسابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کو طلب کرلیا ہے۔آڈیو لیک کے معاملے پر صحافی احمد نورانی، ایڈیٹر انچیف سما ٹی وی اور ثاقب نثار کو پیش ہو کر مؤقف دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔صحافی ابصارعالم اور اسد طورپرتشدد کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ صحافی حامد میراورعاصمہ شیرازی کےخلاف مقدمات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔پی ٹی وی اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی شعیب اختر سے بدتمیزی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر پر آنے بعد خدشہ ہے کہ وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں۔سابق چیف جسٹس اپنی آڈیو لیک میں خود اعتراف کررہے ہیں میاں نوازشریف اور انکی بیٹی مریم نواز کو الیکشن سے پہلے جیل میں رکھا جانا چاہیے۔میاں نوازشریف کو مکمل ایک پلائننگ کے تحت وزارت عظمی سے ہٹایا گیا۔عدالت کے اندر سے میاں نوازشریف کے حق میں چار گواہیاں آچکی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اورسپریم کورٹ کو بھی چاہیے کہ اس سارے معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…