اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان شدید لڑائی پی ٹی آئی رہنما نے ہی گلاسکو کانفرنس میں بدنظمی کا بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی نے اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس 2026 کے دوران زرتاج گل اور امین اسلم کی لڑائی پر تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر

صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس 2026 کے دوران زرتاج گل اور امین اسلم کی لڑائی پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ۔ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ وزیر مملکت زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان کانفرنس میں لڑائی ہوئی، گلاسکو میں زرتاج گْل معاون خصوصی امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آ گئی ،گلاسکو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی۔ انہوں نے کہاکہ نیپال اور دوسرے ممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو نہیں کیا۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کا کروڑوں روپے ضائع ہوا۔چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے آڈٹ حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…