جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

افسوس ایک سزا یافتہ ملزم سے ججز کی کانفرنس میں تقریر کرائی گئی، عمران خان

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ہمیں اپنی اخلاقیات کا معیاربلند کرنا ہو گا،جس قوم کی اخلاقیات ختم ہوجائے یا ان میں اچھے برے کی تمیز ختم ہوجائے وہ قوم ختم ہوجاتی ہے، ہمارا سسٹم کرپٹ ہے اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، مجھے افسوس ہے ججز کی کانفرنس میں ایک سزا یافتہ ملزم سے تقریر کرائی گئی،یہ ٹیپس سارا ڈراما ہے جبکہ ملک کا اصل مسئلہ کرپشن ہے،

پاکستان میں پہلی بار گھر بنانے کیلئے حکومت سود کے بغیر قرضے دے گی، صحت انصاف کے ذریعے عوام 7 سے 10 لاکھ روپے تک کا علاج کسی بھی اسپتال میں کرواسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں کامیاب نوجوان پروگرام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عثمان ڈار نے محنت کیساتھ جنون سے کام کیا، بہت سے لوگ سمجھتے تھے کہ کچھ نہیں ہوگا لیکن عثمان محنت کرتا رہا، کامیاب جوان پروگرام ہمارے منصوبوں میں سب سے زیادہ کامیاب ہوگا، 9سال کا تھا تو اپنی والدہ کے ساتھ لاہور اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھنے گیا تھا، اپنی والدہ کو کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹر بننا چاہتا ہوں، سب نے مجھے کہا کہ تم ٹیسٹ کرکٹر نہیں بن سکتے، میں نے محنت کی غلطیوں سے سیکھا اور اللہ نے مجھے کامیابی عطا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال بنانے لگا تو کہا گیا کہ اسپتال نہیں بن سکتا، پھر نمل یونیورسٹی بنائی تو کہا دیہات میں کوئی پڑھانے نہیں آئے گا، سیاست میں آیا تو 14سال تک میرا مذاق اڑایا گیا، لوگ کہتے تھے 2پارٹی سسٹم میں تیسری پارٹی نہیں آسکتی، پھر جب میں اقتدار میں آگیا تو کہا گیا کہ کامیاب نہیں ہوسکتے، کوئی بھی انسان آج تک محنت کیے بغیر کامیاب نہیں ہوا، کوئی بھی انسان شارٹ کٹ کے ذریعے کامیاب نہیں ہوسکتا،

بڑی سوچ رکھنے والا شخص ہی بڑا آدمی بن سکتا ہے، کامیاب وہ شخص ہوتا ہے جو بڑی سوچ اور بڑا خواب رکھتا ہے اور پھر ہار نہیں مانتا، اپنی غلطیوں سے سیکھ کر انسان اوپر چلا جاتا ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں لاک ڈاؤن لگا، کاروبار رکا اور سپلائی لائن متاثرہوئی، یہ وقت ہمارے لیے مشکل

ہے، دنیا میں کورونا کی وجہ سے برا وقت ہے، ہر چیز مہنگی ہو گئی ، یہ وقت اس پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ 40 لاکھ خاندانوں کو سود کے بغیر گھر کے لیے قرضے دیئے جائیں گے۔ مجھ سب سے زیادہ فخر یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ہے۔ ہر شہری کو ہم ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں اس

ملک کا مستقبل ہے، انسان تب ہی کامیاب ہوتا ہے جب وہ برے وقت سے سیکھتا ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا پر مشکل وقت آیا ہوا ہے، یہ سب کورونا کی وجہ سے ہوا، لیکن ہم پاکستانی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر گئے، ہماری پالیسی کی تعریفیں دنیا میں دی گئیں، پاکستان میں پہلی بار گھر بنانے کیلئے حکومت سود کے بغیر قرضے

دے گی، صحت انصاف کے ذریعے عوام 7 سے 10 لاکھ روپے تک کا علاج کسی بھی اسپتال میں کرواسکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج کل ہر طرف ٹیپس نکل رہی ہیں، ججز کے نام آرہے ہیں، یہ سب ڈرامہ ہے، 25 سال پہلے جب سیاست میں آیا تھا تو کہا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، کرپشن کرنے والے یہ پیسہ باہر بھیج

کر ملک کا دگنا نقصان کرتے ہیں، جس ملک کے حکمران پیسہ چوری کریں وہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، 2016 میں پاناما کیس آیا ۔پاناما میں آف شور کمپنیوں میں پیسہ چھپانے والوں کے نام آئے ۔اس میں نوازشریف کانام بھی آیا، اور جب کیسز چلے تو نواز شریف نااہل ہوگئے، اور آواز آئی مجھے کیوں نکالا،ناما میں آیا لندن کے چار مہنگے

فلیٹس کی مالکن مریم صفدر ہیں، آپ مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ لندن میں 4 فلیٹ کہاں سے لئے، نواز شریف کو عدالت نے سزا دی اور وہ برطانیہ بھاگ گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ جواب دیں کہ آپ نے یہ 4فلیٹس لیے کدھر سے، ساری چیزیں کر رہے ہیں لیکن جواب نہیں دے رہے ہیں، عدالتوں کوبتادیں یہ پیسہ کدھرسے آیا، میرے اوپر کیس

کیا، میرا لندن میں فلیٹ تھا تاہم سپریم کورٹ میں 40 سال پرانے معاہدے کے کاغذات دئیے جبکہ میں تو عہدیدار نہیں تھا ایک کھلاڑی تھا اور عدالت نے جو مانگا وہ میں نے دے دیا، 10 مہینے لگے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے اسمبلی میں جھوٹ بولا، پھر قطری خط آگیا، وہ فراڈ نکلا، پھر کلیبری فونٹ آگئی وہ بھی فراڈ نکلی، اور ابھی

تک وہ ایک کاغذ نہیں دے سکے کہ لندن کے فلیٹ کن پیسوں سے لیے گئے کیونکہ چوری کا پیسہ تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی ترقی کے لیے انہیں ہنرمند بنانا ہے، کامیاب پاکستان پروگرام کا ملکی معاشی ترقی کے لیے اہم کردارہے، ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ اپنی

نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دیتی ہیں، جاپان اورچین کی ترقی ہمارے لیے قابل تقلید ہے، نوجوان نسل کی ترقی کے لیے تعلیم کے ساتھ انہیں ہنرمند بھی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان ڈارنے بہت اچھا کام کیا ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ نچلے طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔ 40 لاکھ گھرانوں کوپانچ لاکھ بغیرسود قرض دیں گے، یہ آئیڈیا عثمان

ڈارنے دیا۔ اور وہ وزیراعظم عمران خان کا ویڑن لیکر ا?گے چل رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے عوام الناس سے کہا ہے کہ اپنی سی وی جاب پورٹل پر اپ لوڈ کردیں۔ انہوں نے تمام وزارتوں سے کہا کہ وہ جاب پورٹل پر اشتہارات کی تشہیر کریں۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہو اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو ہم نے فیصلہ سازی میں شریک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوان نسل کو

کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں انقلاب نوجوانوں کی وجہ سے ا?ئے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بچوں کو صرف ہنر سکھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں ںے خود کاروبار شروع کرنا ہے۔ کامیاب جوان پروگرام سے معیشت میں انقلاب ا?ئے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کی کامیابی کے لیے بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوان نسل کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…