اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بار کونسل نے ثاقب نثار کی آڈیو کے معاملے پر ٹرتھ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری
بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں سپریم کورٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگاؤگئے الزامات پر کمیشن بنایا جائے،اس ٹرتھ کمیشن میں سول سوسائٹی اور صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے۔ وائس چیرمین پاکستان بار کونسل نے کہاکہ کمیشن الزامات کی تحقیقات کرنے سچ عوام کے سامنے لائے،ملک بھر کی وکلا نمائندہ تنظیم کی ایگزیکٹو باڈی نے ٹرتھ کمیشن کے قیام پر متفقہ رائے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رانا شمیم کا بیان حلفی اور ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے عدالتی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالت اپنی ساکھ بچانے کے لیے حقائق سامنے لائے اور یہ صرف کمشن کے قیام سے ممکن ہوسکتا ہے۔