کراچی(خبرایجنسی)اسٹیٹ بینک نے بینک کھاتوں پر شرح منافع میں 1.5 فیصد اضافہ کرتے ہوئے پی ایل ایس اکائونٹس پر کم ازکم شرح منافع 7.25 فیصد مقرر کردی اور کہاکہ فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا ، صارفین کم منافع پر بینکوں کیخلاف ہم سے رجوع کرسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے پی ایل ایس اکاؤنٹس پر شرح منافع 1.5 فیصد تک
بڑھانے کی ہدایت کردی۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے پی ایل ایس اکاؤنٹس پر کم از کم 7.25 فیصد منافع ادا کریں۔اس فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔ بینک کسٹمرز کم منافع دینے والے بینکوں کے خلاف اسٹیٹ بینک سے رجوع کرسکتے ہیں خلاف ورزی کرنے والے بینکوں کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔