منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان پر بھروسہ نہ ہوتا تو بڑے ایونٹ کی میزبانی نہ دیتے، چیئرمین آئی سی سی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے چیئر مین گریگ بار کلے نے کہا ہے کہ پاکستان پر بھروسہ نہ ہوتا تو بڑے ایونٹ کی میزبانی نہ دیتے۔آئی سی سی کے

چیئرمین گریگ بارکلے کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ’ یقین ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین انتظامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات ہمارے کنٹرول میں نہیں لیکن کرکٹ حالات کوبہتر بناسکتا ہے۔ بارکلے نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی صلاحیتوں پر بھروسہ نہ ہوتا تو ایونٹ نہ دیتے جبکہ کرکٹ سے پاک،بھارت تعلقات بہتر ہوسکیتوخوشی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی نظر میں پاکستان کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ کافی عرصے بعد عالمی ایونٹ کی میزبانی کرے۔واضح رہے کہ پاکستان کو 29 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ کی میزبانی ملی ہے جس کے بعد پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔پاکستان نے آخری مرتبہ 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور اس وقت 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے کچھ میچز پاکستان میں ہوئے تھے۔2008 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونا تھی مگر حالات کی وجہ سے جنوبی افریقا منتقل ہوگئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…