ن لیگی سپورٹرز ہر حدعبور کرگئے ٗ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پھانسی کا مطالبہ کرنے لگے

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر ن لیگی سپورٹرز اور رہنماؤں کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے اور وہ ہر حد پار گئے اور عدلیہ ،فوج سے متعلق نامناسب زبان کا استعمال کرتے رہے۔ن لیگی سپورٹرز نے #ثاقب_نثار_کو_پھانسی_دو

ٹرینڈ چلادیا تو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف ثاقب نثار کا احتساب ہونا چاہئے بلکہ اس سزائے موت دینی چاہئے، کچھ کا کہنا تھا کہ سزا کا حقدار صرف ثاقب نثار نہیں بلکہ وہ لوگ بھی ہیں جو اسکے پیچھے تھے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکی فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، ایک دن حق اور سچ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، مریم کی سزا عدل کے ہر پیمانے کے مطابق ختم ہوچکی ہے، امریکی کمپنی نے آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی تجزیہ کیا ہے، امریکی کمپنی نے تصدیق کی کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، اعمال نامہ حاضر ہے جناب کا، گناہ پرعذر پیش کرنا بدترین گناہوں میں سے ہے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس کا ایک نیا آڈیو کلپ سامنے آنے سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لیے عظیم الشان سکیم کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کے نظام کی منتظر ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…