جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

بیٹی کے انتقال پر گاؤں جانے والا باپ ڈکیتوں کی گولی کا نشانہ بن گیا

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) بیٹی کے انتقال پر گاؤں جانے والا باپ ڈکیتوں کی گولی کا نشانہ بن گیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا

تاہم پولیس نے زخمی کے بیان کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے بس اڈے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والا شخص اپنی بیٹی کی وفات کی خبر سن کر کراچی سے اپنے آبائی علاقے گھوٹکی جانے کے لیے نکلا تھا۔واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان راشد علی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے، جس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا مقتول منصور احمد کی بیٹی کا گھوٹکی میں انتقال ہو گیا تھا، جس کی تدفین میں شرکت کے لیے دونوں بھائی بس اڈے پہنچے تھے، دونوں بھائی پل کے نیچے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر کوچ کا انتظار کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے آ کر انہیں گھیر لیا۔مقتول منصور احمد نے جب ڈکیتوں سے مزاحمت کی اور ان سے گتھم گتھا ہوا تو سفاک ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں منصور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ راشد زخمی ہو گیا۔

زخمی راشد کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر باآسانی فرار ہو گئے تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور زخمی کے بیان کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔اس واقعے نے پورے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی، متاثرہ خاندان پہلے ہی بیٹی کی وفات کے صدمے میں تھا اور اب گھر کے سربراہ کی لاش گھر پہنچنے پر وہاں کہرام مچ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…