جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقا میں ایک حیران کن اور خوفناک واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا،

جہاں ایک 15 فٹ لمبے مگرمچھ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دریا سے نکالا گیا، جس پر ایک لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق 59 سالہ گیبریل بٹسٹا شدید بارشوں کے دوران اپنی گاڑی سمیت پل عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ طغیانی زدہ پانی میں بہہ گئے اور لاپتہ ہو گئے۔بعد ازاں پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے کہ انہیں وہاں موجود دیوہیکل مگرمچھ نے نشانہ بنایا ہو، جس کے بعد ایک خطرناک آپریشن کیا گیا۔اس مشن کی قیادت تجربہ کار پولیس افسر کیپٹن جوہان پوٹگیٹر نے کی، جو تقریبا 40 سالہ سروس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیپٹن پوٹگیٹر رسی کے سہارے ہیلی کاپٹر سے لٹکے ہوئے مگرمچھ کو باندھ رہے ہیں، جبکہ نیچے دریا میں دیگر مگرمچھ اور دریائی گھوڑے بھی موجود تھے۔پولیس کے مطابق مگرمچھ کو آپریشن سے قبل ہلاک کر دیا گیا تھا، تاہم افسر کے لیے صورتِ حال اب بھی انتہائی خطرناک تھی۔جوہان پوٹگیٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ تب مجھے یقین ہوا کہ یہ تقریبا مر چکا ہے،

کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ یقینا مجھ پر حملہ کر دیتا۔بعد ازاں مگرمچھ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو اس کے پیٹ سے انسانی جسم کے اعضا برآمد ہوئے، جن میں 2 کٹے ہوئے بازو، پسلیوں کا ایک حصہ اور ایک انگوٹھی شامل تھی، جس کی شناخت گیبریل بٹسٹا کی ملکیت کے طور پر کی گئی۔اس جرات مندانہ کارروائی پر پولیس حکام نے افسر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔پولینگ ڈمپانے نے کہا کہ کیپٹن پوٹگیٹر نے فرض سے بڑھ کر بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر یہ آپریشن مکمل کیا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…