جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) لاہور کے تھانہ سندر کی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ سندر پولیس نے اندھے کیس کو ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کارروائی میں غلام محی الدین عرف علی، ناصر عرف منڈی اور ابراہیم عرف ملنگی کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اجتماعی زیادتی کا مقدمہ نمبر 1537/26متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو رکشہ دلوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکیوں کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور ان کا کوئی سراغ موجود نہیں تھا تاہم جدید تفتیشی حکمت عملی اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا اور مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیںجبکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…