اب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئیگی تو ایم این ایز کو فون نہیں جائے گا، اب ایمپائر نیوٹرل ہوچکا، نبیل گبول

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااور سابق وزیرمملکت نبیل گبول نے کہا ہے کہ مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ 2022 الیکشن کا سال ہوگا،اب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی تو ایم این ایز کوفون نہیں جائے گا،اب ایمپائر نیوٹرل ہوچکا ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہت بہتر ہوگئے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اب عمران خان کیلئے یہ مشکل ہوجائے گا کہ لوگوں کو کراچی سے اسپیشل جہاز پر بلایا جائے، پھر ایک ایک ایم این اے کو فون کرکے بولنا پڑتا تھا کہ آپ اس بل کو حمایت کریں۔اب عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے، اب عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ایم این اے کوفون نہیں جائے گا، اب ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ ہونے جا رہی ہے کہ ایمپائر نیوٹرل ہوچکا ہے۔جب ایمپائر نیوٹرل ہوجاتا ہے تو بہتر ٹیم ہوتے ہیں، گراؤنڈ بھی ہے اور کھلاڑی بھی آجائیں گے، مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ 2022 الیکشن کا سال ہوگا، اب اگلے سال میں عمران خان کی چوائس کیا ہوگی؟ میرا خیال ہے کہ وہ مارچ میں ہی اپنی چوائس کا اعلان کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ دیکھیں جب آپ آئین قانون کو توڑنے کا عہد کرلیتے ہیں اور جس کی آپ حمایت نہیں کرتے ہیں تو مشرف کا بھی یاد ہوگا کہ مشرف کو کس طرح ہٹا کر نیا آرمی چیف بٹ صاحب کوبنایا گیا، اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس کے بعد بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…