اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

گیس بحران نہیں، گھریلو سطح پر مانگ بڑھ رہی ہے، حماد اظہر

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے،معاہدے کے مطابق ہم ایل این جی کے چودہ کارگو لے ہی نہیں سکتے ،ماضی میں مسلم لیگ (ن )نے

روس کی ایک بلیک لسٹ کمپنی کے ساتھ ایل این جی کی خرید و فروخت کا معاہدہ کیا، معاملے کو روسی حکام کے سامنے اٹھایا گیا، ایک دو ماہ میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔ ایک انٹرویومیں حماد اظہر نے کہاکہ معاہدے کے مطابق ہم ایل این جی کے چودہ کارگو لے ہی نہیں سکتے بلکہ ایک سال کے اندر ہم4.5 چار اعشاریہ پانچ ملین ٹن کے حساب سے بارہ ہی کارگو خرید سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے دعویٰ کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن )نے روس کی ایک بلیک لسٹ کمپنی کے ساتھ ایل این جی کی خرید و فروخت کا معاہدہ کیا، اس معاملے کو روسی حکام کے سامنے اٹھایا گیا، ایک دو ماہ میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیپرا نے آرایل این جی پلانٹس کو فیول نہ ملنے کی وجہ سے پیسے نہیں کاٹے بلکہ گھریلوسطح پرگیس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، بلوچستان کے علاقے سوئی میں پایا جانے والا گیس کاذخیرہ ہمیں کہیں نہیں مل رہا۔ وفاقی وزیر نے وضاحت کی کہ سردیوں میں آنے والے گیس بحران کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…