جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سٹیزن پورٹل میں بڑی جعل سازی پکڑی گئی ، وزیر اعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے ۔ ہفتہ کو جعل سازی پر افسران کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ،پی ایم ڈی یو نے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر

جعل سازی پر رپورٹ تیار کی،عوامی شکایات پر کارروائی سے متعلق غلط بیانی پر سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 154،کے پی کے 86،سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات کی گئی ،تحقیقات میں پنجاب کے 44 سرکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرار پائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری کے پی کے نے 39 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی،رپورٹ کے مطابق جعل سازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین معطل کر دئیے گئے، آئی جی پنجاب کی تحقیقات کے بعد 45 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق آئی جی کے پی کے کی 10 اہلکاروں اور آئی جی سندھ کی 3 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔وزیراعظم نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی،عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…