جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت عددی برتری ثابت کرنے میں کامیاب

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور ہو گئی ہے ،بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل 221 ووٹ منظور ہونے پر پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر

نے گنتی کو چیلنج کر دیا جبکہ اسپکیر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کے رکن قومی مہتاب عباسی کو گنتی کرنے سے روک دیاہے ،تفصیلات کے مطابق  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا بل پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا تو اپوزیشن کے دباو پر گنتی کرائی گئی اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل221 ووٹ سے منظور کر لیا گیا ہے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا بل پیش کرنے کی تحریک پر گنتی کے مطابق حمایت 221 اور مخالفت میں 203 نکلے یعنی اپوزیشن کے 10 اراکین ایوان میں موجود نہیں اور حکومت کے 6 موجود نہیں جس پر پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے چیلنج کر دیا اور دوبارہ گنتی شروع کر دی گئی اس موقع پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی مہتاب عباسی نے گنتی کرنا شروع کی تو وزیر مواصلات مراد سعید کی نشاندہی پر اسپکیر اسد قیصر نے مہتاب عباسی کو گنتی کرنے سے روک دیا جس پر اپوزیشن نے اسپکیر پینل بینچز کو گھیرے میں کر کے حکومت مخالف اور وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے۔۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…