اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

رانا شمیم لندن میں نوازشریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں اور۔۔۔ فواد چوہدری کے سابق چیف جج گلگت بلتستان پر سنگین الزامات

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم لندن میں نوازشریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں ،جو حلف نامہ دیا اس کی فیس نوازشریف نے دی،(ن) لیگ نے عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین یا انتخابی اصلاحات عمران

خان کا نہیں قومی ایجنڈا ہے، انتخابی اصلاحات کا بل پارلیمان سے کل بدھ کو منظور کرائیں گے،اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر کھلے دل سے غور کرے۔ وہ منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کو جب سپریم کورٹ طلب کیا گیا تو (ن )لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا تھا، ن لیگ نے کل بھی عدلیہ پر حملہ کیا، ایک ایسے شخص کی طرف سے جعلی بیان سامنے لایا جو ن لیگ کے لیڈروں کا پروردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ یہ شخص لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہ رہا ہے، اس کے حلفیہ بیان کی فیس بھی نواز شریف فیملی نے ادا کی، حسین نواز اس معاملے کو ڈیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب افراد کو اداروں کے خلاف استعمال کر کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائیگی تو بحران پیدا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملہ کا نوٹس لیا ہے جو مناسب اقدام ہے،

توہین عدالت پر ذمہ داران کو آج طلب کیا گیا ہے، اس معاملہ پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس  طلب کرلیا گیا ہے، ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پی ٹی آئی اور عمران خان کا ذاتی نہیں، قومی ایجنڈا ہے، ہر الیکشن میں ہم اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہیں، جب اصلاحات کی طرف جاتے ہیں تو اپوزیشن شور مچانا شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ

اپوزیشن کل کے اجلاس میں ہمارے ساتھ بیٹھے، ان اصلاحات پر کھلے دل سے غور کرے، اپوزیشن کو جو ترامیم چاہئیں وہ لے آئے، اس پر بحث کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات لازمی ہیں، کل ہم یہ بل پاس کروا رہے ہیں، تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات،

جوڈیشری، میڈیا اور سیاسی نظام میں اصلاحات لازمی ہونی چاہئیں، ہم ان پر مل جل کر آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بحیثیت وزیر اطلاعات جو بھی بات کی، حکومت اور کابینہ کی پالیسی کے تحت کی، انفرادی حیثیت سے الیکشن کمیشن اور اداروں کا احترام کرتا ہوں، مجھے امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس موقف کو مثبت انداز میں لے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…