منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ٗ تین صوبوں کا بجٹ سرپلس، خیبر پختونخوا کا خسارے میں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (صباح نیوز)رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تین صوبوں کا بجٹ سرپلس جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کا بجٹ خسارے میں رہا۔ وزارت خزانہ کی دستاویز ات کے مطابق جولائی تا ستمبر سوائے خیبر

پختونخوا کے تمام صوبوں کی آمدنی کےمقابلہ میں اخراجات کم رہے اور صوبوں نے280 ارب11کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔ جبکہ اسی عرصہ میں خیبر پختونخوا کا بجٹ تین ارب18کروڑ خسارے میں رہا۔ اگر گزشتہ سال کا جائزہ لیا جائے تو اسی عرصہ میں صوبوں نے57ارب77کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا تھا جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے بجٹ خسارے میں رہے تھے۔ رواں مالی سال پنجاب نے سب سے زیادہ 183ارب23کروڑ 80لاکھ روپے، سندھ 60ارب25کروڑ60لاکھ روپے اوربلوچستان نے36ارب 61کروڑ30لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔ صوبوں کے سرپلس بجٹ کے باعث وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.8یا438ارب 49کروڑ روپے تک محدودکرنے میں مدد ملی۔ راواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پنجاب کی مجموعی آمدنی 488ارب 80کروڑ50لاکھ اور اخراجات305ارب 56 کروڑ 80لاکھ روپے رہے، اسی طرح سندھ کی کل آمدنی 280ارب37کروڑ 90لاکھ روپے اور اخراجات 220ارب12کروڑ30لاکھ روپے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…