بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل،پاکستانی شاہین امارات میں 5 سال سے ناقابل شکست

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل  جمعرات 11 نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے، گرین شرٹس کو 2016 سے اب تک اس میدان پر کسی ٹی ٹوئنٹی میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کا

ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں پاکستان کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل 4 مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مقابلوں میں مدمقابل آئیں۔1987 کا ورلڈ کپ سیمی فائنل، 1999 کا ورلڈ کپ فائنل، 2010 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل اور 2015 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کے میچز میں آسٹریلیا ہی کامیاب ہوا ہے۔مجموعی طور پر دونوں آئی سی سی ایونٹس میں 17 مرتبہ مدمقابل آئے، 10 بار آسٹریلیا اور 7 بار پاکستان جیتا۔ ان میں سے 6 میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تھے، دونوں تین، تین بار فاتح رہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 23 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے ہیں جس میں پاکستان 13 اور آسٹریلیا 9 میں کامیاب ہوا ہے۔ ان میچز میں سے 8 متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ہوئے ہیں اور ان 8 میں سے پاکستان 6 میچز جیتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہی پاکستان نے آسٹریلیا کو کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دی تھی جب 1990 میں یہاں پاکستانی ٹیم نے آسٹریل۔ ایشیا کپ جیتا تھا۔شائقین کرکٹ پرامید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینگروز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں اپنا اچھا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کو بھی سرخرو ہوگی اور فائنل میں جگہ بنالے گی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…