منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تگڑا ہدف دے دیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لئے ہدف دے دیا، انگلینڈکی جانب سے جوز بٹلر اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا، جونی بیئرسٹو نے 17 گیندوں پر 13 رنز بنائے تھے کہ انگلینڈ کے مجموعی سکور 37 پر کین ولیمسن کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، انگلینڈ کا مجموعی سکور 53 ہوا تھا کہ جوز بٹلر 29 رنز بنا کر

ایش سوڈھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس لوٹ گئے، ڈیوڈ میلان نے 41 رنز بنائے اور ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ لیام لیونگ سٹون نے دس گیندوں پر 17 رنز بنائے اور نیشم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، معین علی نے شاندار 51 رنز بنائے۔انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور جیتنے کے لئے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ سپر 12 راؤنڈ کے گروپ ٹو میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا،دوسری جانب، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چار، چار کامیابیاں حاصل کیں۔ 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی یہ میچ انٹرنیشنل سٹیڈیم، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب گروپ 2 میں ناقابل شکست رہنے والے گرین شرٹس کا خوف ابھی سے کینگروز کے اعصاب پر سوار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔خود کوچ جسٹن لینگر نے اس بات کا اعتراف کیاکہ اس وقت پاکستان ایک انتہائی متوازن سائیڈ ہے، انھوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اس وقت کھیل کے سپر اسٹار ہیں، ان کے پاس بہترین فاسٹ بولرز اور 2 انتہائی بہترین اسپنرز موجود ہیں،

ہماری طرح وہ بھی ایک متوازن سائیڈ ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ یہ ایک کرکٹ کا بہترین مقابلہ ثابت ہوگا۔لینگر ہدف کے تعاقب کی صورت میں اعصاب کو کنٹرول میں رکھنے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جراتمندانہ حکمت عملی کی وجہ سے میگا ایونٹ میں ہم نے 7 بیٹرز اور 4 بولرز کو میدان میں اتارا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…