اسلام آباد(این این آئی) پاکستانیوں نے مہنگائی کو بھی تفریح کا ذریعہ بنا دیا۔بزرگ شہری نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب میز کو طبلہ بناتے ہوئے اس کے ساتھ سر ملائے اور موجودہ صورت حال پر گانا گانے لگے۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔پاکستانیوں نے مہنگائی کو بھی تفریح کا ذریعہ بنادیا ہے اور اس پر مختلف میمز بھی بنائیں۔