بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

”یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے “ عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعائوں کیساتھ اختتام پذیر

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی )عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔اختتامی دعامولانا محمد ابراہیم آف انڈیانے کروائی ۔دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے۔یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے ،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما ،بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما ،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما ۔یاللہ

ہمارے گناہوں کو معاف فرما ،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما ،یااللہ ہمارے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما ،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے ،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما ،یااللہ دین کی ہوائیں چلا دے ،دین کی فضا ئیں بنا دے ،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے ،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما ،اجتماع کو قبول فرما ۔دریں اثنا اجتما ع کے آخری روز شرکاء کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔اختتامی دعا سے قبل مجمع کو مولانا محمد سعدنے ہدایات دیں۔اختتامی دعا مولان محمد ابراہیم نے کروائی ،دعا کا دورانیہ تقریباً 15منٹ رہا ،دعا سے قبل شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد پیدل پنڈال پہنچے ،پنڈال بھر جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑک پر بیٹھ کر اختتامی دعا مانگی ،ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے ،اختتامی دعا سے قبل پنڈال میں سناٹا چھا گیا ،اجتماع گاہ کو چاروں اطراف سے پولیس اور کمانڈوزنے گھیرے میں لیے رکھا ،اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانے والے تمام راستوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ،جگہ جگہ پر پولیس کے

مسلح اہلکار تعینات کردئیے گئے ،پنڈال سے اسٹیشن اور تبلیغی مرکز کا کرایہ بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا ،زائرین کی خدمت کے لئے لٹھ بردار سیکورٹی اہلکار نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی ،حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہیں ،رائے ونڈ تا لاہور کا کرایہ دو سو روپے فی کس وصول کیا گیا ،ریلوے حکام کی جانب سے شٹل ٹرین نہیں چلائی گئی جس

کی وجہ سے لاہور جانے والی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،دعا کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے زائرین کے لئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ،زائرین آخری روز اپنی خریداری میں مصروف رہے ۔پارکنگ میں ہزاروں گاڑیاں اپنے مسافروں کو لے کر واپس روانہ ہو گئیں ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…