ابو ظہبی (این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد اسکاٹ لینڈ کے ڈریسنگ روم پہنچی۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے پاکستانی
کرکٹرز کی نقل کرلی۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑی تین روز قبل میچ اختتام پر نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئے تھے۔گزشتہ روز بھارتی کھلاڑیوں نے اسکاٹ لینڈ سے جیت کے بعد ان کے کھلاڑیوں سے جا کر ملاقات کی۔خیال رہے کہ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نمیبیا کی کارکردگی سے متاثر ہوئی اوران کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ڈریسنگ روم پہنچی تھی۔پاکستانی کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر نمیبیا کے کھلاڑی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فتح کی خوشی منانے کے بعد پاکستانی شاہینوں نے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا رخ کیا۔اس موقع پر شاہین آفریدی اور حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل نے بھی اس کی ویڈیو شیئر کی اور پاکستانی ٹیم کی اس محبت اور جذبے پر شکریہ ادا کیا تھا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ نمیبیا نے پاکستان کے خلاف کھیل کر بہت انجوائے کیا۔
Huge respect to @imVkohli and co. for taking the time ?? pic.twitter.com/kdFygnQcqj
— Cricket Scotland (@CricketScotland) November 5, 2021